ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی قلت، مریض پریشانی سے دوچار،کوئی پرسان حال نہیں !!

چنتامنی سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی قلت، مریض پریشانی سے دوچار،کوئی پرسان حال نہیں !!

Sun, 27 Aug 2017 15:58:05    S.O. News Service

چنتامنی:26 /اگست( ،سید اسلم پاشاہ ؍ایس او نیوز)تجارتی مرکزی شہر چنتامنی کے سرکاری اسپتال میں سرجن ڈاکٹر نہ ہونے سے مریض سخت پریشان ہیں ، بالخصوص حاملہ خواتین کے لئے یہاں ڈاکٹر نہ ہونے سے بہت ساری دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ خیال رہے کہ چنتامنی کا سرکاری اسپتالبہت ہی مشہور ہے جہاں مریض صرف چنتامنی کے ہی نہیں آتے بلکہ شرنیواسپور، باگے پلی ، سڈلگٹہ، گوری بدنور، گڈی بنڈا وغیرہ گاؤں کے علاوہ  دیگرقریوں سے بھی ہر دن کثیر تعداد میں مریض علاج کیلئے آتے ہیں۔

اسپتال میں ہرماہ   200 سے زائد حاملہ خواتین کی زچگی (ڈیلواری ) کی جاتی ہے اسپتال 100بستروں پر مشتمل ہے مگر اسپتال میں پچھلے کئی برسوں سے سرجن ڈاکٹر نہ ہونے سے یہاں کے لوگ سخت پریشان ہیں

بتایا گیا ہے کہ  اس اسپتال کے سرجن رامپا   کچھ سال پہلے  سبکدوش ہوگئے تھے جس کے بعدسے اسپتال میں اُن کی جگہ کی بھرپائی نہیں کی گئی ہے۔ یہاں زچگی کے لئے سرجن نہ ہونے سے  غریب مریض نجی اسپتالوں کی طرف رُخ  کرنے پر مجبورہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسپتال میں  سرجن ڈاکٹر کے تقرر  کیلئے محکمہ صحت عامہ کے اعلیٰ افسران سے کئی بار شکایت کی جاچکی ہے لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

مقامی لوگوں نے محکمہ صحت پر زور دیا ہے کہ وہ اس تعلق سے عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ عوام نے مقامی رکن اسمبلی پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے اسپتال میں اچھے سرجن کا تقرر فرمائیں۔


Share: